-Advertisement-

پاکستان نے معرکہ حق میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی: ڈی جی آئی ایس پی آر

تازہ ترین

خیبر پختونخوا کی نوجوان سیلر حجاب اجمل نے نیشنل گیمز میں تاریخ رقم کر دی

کراچی میں دسمبر 2025 میں منعقد ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کی نوجوان سیلر حجاب...
-Advertisement-

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔ معرکہ حق کی تکمیل پر ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قوم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

معرکہ حق کا آغاز 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں ہونے والے حملے سے ہوا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے فوری طور پر اس واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کیا جسے اسلام آباد نے یکسر مسترد کر دیا۔ اس کے بعد 23 اپریل 2025 کو بھارت نے 65 سالہ سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا، پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کر دیے، واہگہ اٹاری بارڈر بند کر دیا اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کے ساتھ سفارتی عملے میں کمی کر دی۔

کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب 7 مئی 2025 کو بھارتی میزائل حملوں کے نتیجے میں پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے چھ شہروں میں ایک مسجد سمیت متعدد مقامات تباہ ہوئے اور خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت درجنوں شہری شہید ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں پاکستان کی مسلح افواج نے تین رافیل طیاروں سمیت متعدد بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔

تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب 10 مئی 2025 کی صبح بھارت نے پاکستانی فضائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا جس کے دوران بھارتی میزائل ڈپوز، فضائی اڈوں اور دیگر تزویراتی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

اسی روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید سفارتی کوششوں کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا۔ چند منٹ بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کر دی، جس کے بعد 10 مئی 2025 کو معرکہ حق اختتام پذیر ہوا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -