-Advertisement-

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ‘شیک ہینڈز-II’ اختتام پذیر

تازہ ترین

پاکستان اور قطر کا مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے درمیان ٹیلی فونک...
-Advertisement-

پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کی دو ہفتے طویل مشترکہ مشقیں تربیلا میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ ان مشقوں کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مہارتوں کو نکھارنا اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک سری لنکا مشترکہ مشقیں شیک ہینڈز ٹو کا آغاز ستائیس اپریل کو ہوا تھا۔ ان مشقوں میں پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔

مشقوں کی اختتامی تقریب میں ایس ایس جی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سری لنکا کی جانب سے میجر جنرل اجیت ابے وردانا نے تقریب کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دوران جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا اعلیٰ معیار پیش کیا۔

مشترکہ تربیت کا مقصد انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں تکنیکوں اور طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔ پاکستان اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے اور دوست ممالک کے ساتھ عسکری تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے باقاعدگی سے مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ترکیہ میں پاک ترکیہ مشترکہ کمانڈو مشقیں جناح تھرٹین منعقد ہوئیں۔ رواں سال اپریل میں پاکستان اور مصر کی مشترکہ مشقیں تھنڈر ٹو چیراٹ میں شروع ہوئیں جبکہ جنوری میں پاکستان اور امریکہ کی افواج نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے انسپائرڈ گیمبٹ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سکس کے عنوان سے مشترکہ مشقیں کیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -