-Advertisement-

آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ ‘اللہ اکبر، تیار ہیں ہم’ عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب

تازہ ترین

ٹرمپ کے دور میں عالمی سطح پر امریکہ کا تاثر روس سے بھی نیچے گر گیا، سروے

ڈنمارک میں قائم الائنس آف ڈیموکریسیز فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے...
-Advertisement-

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کا نغمہ اللہ اکبر، تیار ہیں ہم، معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ اس قومی ترانے نے حب الوطنی کے جذبے کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

معرکہ حق کے دوران جاری کیا گیا یہ نغمہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ اس کے پرجوش بول اور متاثر کن آواز نے شہریوں میں قومی غیرت اور ولولے کو بیدار کیا ہے۔

نغمے کا یہ مصرعہ کہ غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم، عوام اور مسلح افواج کے مابین اتحاد اور ایمانی جذبے کی علامت بن کر ابھرا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے حصول میں انٹیلی جنس اداروں نے کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ ترانہ بھارت کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ اسے اندازہ نہیں کہ اس نے کس بہادر قوم کو للکارا ہے۔ نغمے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان آرمی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

نغمے کے مطابق مربوط حکمت عملی، جدید ہتھیاروں اور سخت تربیت نے پاکستان کی مسلح افواج کو دشمن پر فیصلہ کن برتری دی ہے۔ یہ قومی ترانہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور مادر وطن کے دفاع کے لیے قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -