-Advertisement-

کسی بھی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سخت تنبیہ

تازہ ترین

ہینٹا وائرس کے پھیلاؤ کا شکار کروز شپ ٹینریف پہنچ گیا، مسافروں کا انخلا شروع

ہینٹا وائرس کے مہلک پھیلاؤ کا شکار ہونے والا کروز جہاز اتوار کی صبح ٹینریف کے علاقے پورٹ آف...
-Advertisement-

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کے نتائج انتہائی سنگین اور دور رس ہوں گے۔ یہ انتباہ انہوں نے مارکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر راولپنڈی میں جی ایچ کیو میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس تقریب میں ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے آغاز میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروس چیفس نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ مسلح افواج کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے فخر کا باعث ہے کیونکہ مارکہ حق کے دوران ہم نے بھارت کو ایسا فیصلہ کن جواب دیا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمارے عزم کو آزمانے کی غلطی کی لیکن اپنی خام خیالی کے باعث اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

آرمی چیف نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، بلاشبہ باطل مٹنے ہی والا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مارکہ حق دو ملکوں کے درمیان روایتی جنگ نہیں بلکہ دو متضاد نظریات کی جنگ تھی جس میں اللہ کے فضل سے پاکستان فاتح رہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئے اور نہ آئیں گے۔ امن برقرار رکھنے کے لیے جنگ کی تیاری ناگزیر ہے اور ہماری مسلح افواج ہر قسم کی روایتی اور غیر روایتی جنگ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایئر فورس نے 26 سے زائد اسٹریٹجک اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جبکہ پاک بحریہ نے سمندری حدود کا دفاع یقینی بنایا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ملٹی ڈومین آپریشنز سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دفاعی معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین کو قوم کا سر کا تاج قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -