راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔
عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے عدالت میں ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔
