-Advertisement-

11 سے 18 مئی تک طوفان، ہیٹ ویو اور سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کی ملک گیر وارننگ جاری

تازہ ترین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال اور پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جاری...
-Advertisement-

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 11 سے 18 مئی کے دوران ملک بھر میں شدید موسمی حالات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اس عرصے کے دوران آندھی، طوفان، ژالہ باری، ہیٹ ویو اور گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت شمالی علاقہ جات بشمول گلگت، اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے باعث 11 سے 17 مئی کے دوران شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی ریلے آ سکتے ہیں۔ ہنزہ، چترال، سوات اور کوہستان کے حساس علاقوں میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے۔

دوسری جانب 12 سے 18 مئی کے دوران ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان کے شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، ملتان اور بہاولپور میں شدید گرمی کا راج رہے گا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی سے ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جبکہ بجلی اور پانی کی طلب میں اضافے سے زراعت اور لائیو اسٹاک بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔ مقامی انتظامیہ کو ہیٹ ویو رسپانس پلان فعال کرنے، کولنگ سینٹرز قائم کرنے اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -