-Advertisement-

پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: جنوبی افریقہ کے ساحلوں پر وہیل مچھلیوں کی زندگی کو خطرات لاحق

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحیرہ احمر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث عالمی تجارتی جہازوں کا رخ جنوبی...
-Advertisement-

پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان اسمبلی کے آئندہ انتخابات ۲۰۲۶ کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے ۲۳ حلقوں کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی منظوری دے دی ہے۔

گلگت ڈویژن کے حلقوں میں جی بی اے ون سے محمد الیاس، جی بی اے ٹو سے عتیق پیرزادہ، جی بی اے تھری سے سید سہیل عباس، جی بی اے فور نگر ون سے ذوالفقار علی بہشتی جبکہ جی بی اے سکس ہنزہ سے نیک نام کریم کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

بلتستان ڈویژن کے حلقوں میں راجہ محمد زکریا خان مقپون جی بی اے سیون سکردو ون، ڈاکٹر محمد شریف جی بی اے ٹین سکردو فور، سید محسن زیدی جی بی اے الیون کھرمنگ اور ایڈووکیٹ محمد حسن شگری جی بی اے بارہ شگر سے انتخاب لڑیں گے۔

ضلع استور کے حلقہ جی بی اے تیرہ سے شاہدہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ ضلع دیامر میں نوشاد عالم جی بی اے پندرہ، سید عابد اقبال جی بی اے سولہ، حاجی کمان جی بی اے سترہ اور ایوب قریشی جی بی اے اٹھارہ کے لیے پارٹی امیدوار ہوں گے۔

ضلع غذر سے شیر عظیم خان جی بی اے انیس، ندیم رفیق جی بی اے بیس اور راجہ جہانزیب جی بی اے اکیس سے میدان میں اتریں گے۔ ضلع گانچھے کے حلقوں میں محمد اختر خان جی بی اے بائیس، عبدالرحیم جی بی اے تئیس اور صداقت حسین جی بی اے چوبیس سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -