-Advertisement-

پاکستان سمیت عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

تازہ ترین

ایران نے آبنائے ہرمز کے آپریشنل دائرہ کار میں وسیع توسیع کا اعلان کر دیا

ایران نے آبنائے ہرمز کی جغرافیائی اور عسکری تعریف کو تبدیل کرتے ہوئے اسے ایک وسیع آپریشنل علاقے کے...
-Advertisement-

پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 3 ہزار 515 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے پر بند ہوئے۔ یاد رہے کہ پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد یہ 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے پر تھی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 41 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 701 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ اس قیمت میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 395 روپے کے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 908 روپے ہو گئی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -