پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم موصول ہو گئی ہے۔ یہ رقم آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت اور لچک و پائیداری کی سہولت کے تحت جاری کی گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی 2026 کو ہونے والے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت کے تحت تیسرے جائزے کی تکمیل کی اور پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دی تھی۔ اسی طرح بورڈ نے لچک و پائیداری کی سہولت کے تحت بھی 154 ملین ایس ڈی آر کی دوسری قسط کی منظوری دی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ 12 مئی 2026 کو مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر موصول ہوئے ہیں جو تقریباً ایک ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر کے مساوی ہیں۔ یہ رقم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کر دی جائے گی۔

قبل ازیں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی جانب سے نئی شرائط تسلیم کرنے اور معاشی استحکام کے اہداف پر کاربند رہنے کی یقین دہانی کے بعد ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسطوں کی منظوری دی تھی۔ اس تازہ پیشرفت کے بعد پاکستان کو دو مختلف قرض پیکجز کے تحت اب تک مجموعی طور پر 4 ارب 50 کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس رقم کی دستیابی سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔ تاہم حکومت کو ان معاشی اہداف پر قائم رہنے کے لیے سخت اقدامات کرنا پڑے ہیں، جنہیں اپنانے کے نتیجے میں ملک میں بے روزگاری، غربت اور آمدنی میں عدم مساوات بڑھنے کے خدشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago