-Advertisement-

حکومتی احکامات کے باوجود ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

تازہ ترین

میکسیکو: ماحولیاتی کارکن قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ، ویڈیو وائرل

میکسیکو میں ماحولیاتی کارکنوں کے لیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں اور سال 2025 کے دوران 10 سماجی کارکنوں...
-Advertisement-

پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ سے کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کی معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

حکومتی اقدامات کے بعد گزشتہ چند روز کے دوران بجلی کے خسارے میں ایک ہزار میگاواٹ تک کمی واقع ہوئی ہے تاہم صارفین اب بھی طویل دورانیے کی بندش کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ بحران ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری ہے جس نے کاروباری مراکز اور گھریلو صارفین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

توانائی کی قلت کے پیش نظر مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کر دی گئی ہیں جبکہ تعلیمی ادارے اور دفاتر جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھے جا رہے ہیں۔ ان پابندیوں کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

وفاقی حکومت نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پاور ڈویژن کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کو متبادل ایندھن پر منتقل کیا جائے تاکہ بجلی کے نظام پر بوجھ کم ہو سکے۔

موجودہ صورتحال کے مطابق شہری علاقوں میں تین گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چار گھنٹے تک بجلی کی بندش جاری ہے۔ لاہور میں بجلی کی طلب دو ہزار سات سو میگاواٹ ہے جبکہ فراہمی دو ہزار تین سو میگاواٹ تک محدود ہے جس کے باعث چار سو میگاواٹ کا شارٹ فال برقرار ہے۔

انتظامیہ نے ہائی لائن لاس والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے تاکہ طلب اور رسد میں توازن قائم رکھا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی کو مستحکم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم طلب کو مکمل طور پر پورا کرنے میں تاحال مشکلات درپیش ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -