-Advertisement-

آبنائے ہرمز کھلنے پر چینی صدر شی جن پنگ بہت خوش ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین

امریکی ناکہ بندی کے بعد آبنائے ہرمز پر پاسدارانِ انقلاب کا کنٹرول سخت

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر اپنے مکمل کنٹرول اور سخت نگرانی کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری...
-Advertisement-

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کی آئندہ ملاقات ایک خصوصی اور تاریخی حیثیت کی حامل ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چینی صدر آبنائے ہرمز کے کھلے رہنے اور اس کے تیزی سے بحال ہونے پر انتہائی خوش ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اس ملاقات کے نتیجے میں بہت سے اہم امور پر پیشرفت ممکن ہو سکے گی۔

امریکی صدر نے اپنے دورہ چین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نیا باب ثابت ہوگی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -