-Advertisement-

الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا

تازہ ترین

سارک چیمبر کے صدر چاندی راج ڈھاکل کا ایف پی سی سی آئی سیکریٹریٹ کا دورہ

اسلام آباد (پی آر) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چنڈی راج ڈھاکل نے فیڈریشن آف پاکستان...
-Advertisement-

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نو مئی کے واقعات میں سزا یافتہ مراد سعید کی خالی نشست پر ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کو ملتوی کر دیا ہے۔ کمیشن نے مراد سعید کی ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست پر سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے انتخابی عمل روک دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار ایم پی اے جلال خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مراد سعید سینیٹر منتخب تو ہوئے تھے تاہم انہوں نے تاحال اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا تھا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ حلف اٹھائے بغیر رکنیت کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھتے ہیں اس لیے ڈی نوٹیفکیشن کا عمل بھی قانونی سقم کا شکار ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ جب تک قانونی ابہام دور نہیں ہوتا تب تک ضمنی انتخاب کو روکا جائے۔ کمیشن نے دلائل سننے کے بعد تیئیس اپریل کو ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا اور کیس کی مزید سماعت سات مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے چھبیس مارچ کو مراد سعید کو نو مئی کیس میں سزا کے بعد نااہل قرار دیا تھا۔ یہ نااہلی سات مارچ کے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر کی گئی جس میں مراد سعید کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو آئین کے آرٹیکل تریسٹھ ایک ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی نشست خالی قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا تھا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -