-Advertisement-

جنوبی کوریا: فضائیہ کی جانب سے 2021 میں طیاروں کے تصادم پر معافی، وجہ ‘سیلفی’ قرار

تازہ ترین

میامی میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس میں روس کو باضابطہ شرکت کی دعوت

امریکہ کے شہر میامی میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے لیے روس کو باضابطہ دعوت نامہ...
-Advertisement-

جنوبی کوریا کی فضائیہ نے 2021 میں پیش آنے والے دو لڑاکا طیاروں کے تصادم کے واقعے پر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔ یہ اقدام ریاستی بورڈ آف آڈٹ اینڈ انسپیکشن کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا کہ حادثہ پائلٹس کی جانب سے دوران پرواز سیلفیاں لینے اور ویڈیو بنانے کے باعث پیش آیا۔

فضائیہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران عوام سے گہری معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی ذمہ داری پائلٹس پر عائد ہوتی ہے۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ واقعے میں ملوث ایک پائلٹ کو فضائی خدمات سے معطل کر کے سخت تادیبی کارروائی کی گئی تھی، جس کے بعد وہ اب فوج چھوڑ چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 میں ڈائیگو شہر کے قریب فارمیشن فلائٹ کے دوران دو ایف 15 کے جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک پائلٹ اپنی یونٹ کے ساتھ آخری پرواز کو یادگار بنانے کے لیے غیر مجاز طریقے سے طیارے کو موڑ رہا تھا تاکہ کیمرے کا زاویہ بہتر بنایا جا سکے، جبکہ دوسرے طیارے کا پائلٹ اس کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

طیاروں کے قریب آنے پر دونوں پائلٹس نے بچاؤ کی کوشش کی تاہم ایک طیارے کی دم دوسرے جہاز کے ونگ سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں طیاروں کو 880 ملین کورین وان یعنی تقریباً 6 لاکھ امریکی ڈالر کا نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آڈٹ بورڈ نے حادثے کا ذمہ دار بنیادی طور پر ونگ مین پائلٹ کو قرار دیا ہے اور اسے مرمتی اخراجات کا دسواں حصہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بورڈ نے دوران پرواز فلم بندی کے حوالے سے فضائیہ کے ناقص کنٹرول پر بھی تنقید کی۔ فضائیہ کا کہنا ہے کہ وہ پرواز کی حفاظت کے قوانین کو مزید سخت کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -