-Advertisement-

نادرا کی جانب سے تمام شہری خدمات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرنے والی نئی ویب سائٹ کا اجرا

تازہ ترین

پی آئی اے کا لاہور سے پری حج فلائٹ آپریشن شروع، پہلی پرواز 310 عازمین کو لے کر روانہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے لاہور سے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور عازمینِ حج کو...
-Advertisement-

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو جدید اور مربوط سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی نئی اور جدید ویب سائٹ کا اجرا کر دیا ہے۔ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا مقصد شناختی اور رجسٹریشن سے متعلق تمام خدمات کو ایک ہی جگہ یکجا کر کے شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔

نئی ویب سائٹ کے ذریعے اب قومی شناختی کارڈ، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کارڈ، پاکستان اوریجن کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جیسی خدمات تک رسائی مزید مربوط ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے دفتری امور میں شفافیت آئے گی اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی ہوگی۔

ویب سائٹ پر این جی آر آئی ڈی ایس سسٹم کے تحت نقشوں کی صورت میں رجسٹریشن کا ڈیٹا بھی فراہم کیا گیا ہے، جس سے صارفین ضلعی سطح پر مردم شماری اور رجسٹریشن کے رجحانات کا موازنہ کر سکیں گے۔ تحقیق اور منصوبہ بندی کے لیے ایک خصوصی میپ گیلری بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

نئے پورٹل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے اندراج کے نظام کو مربوط کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بینکوں، ٹیلی کام آپریٹرز اور سرکاری اداروں کے لیے تصدیقی خدمات کو بھی ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا گیا ہے تاکہ سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان ڈیجیٹل رابطہ بہتر ہو سکے۔

نادرا نے اپنے شکایات کے ازالے کے نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا ہے، جس سے صارفین اب اپنی شکایات درج کرانے کے ساتھ ساتھ ان کی پیش رفت کو بھی آن لائن ٹریک کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیریئر پورٹل کو بھی بہتر بنایا گیا ہے تاکہ ملازمت کے متلاشی افراد آسانی سے درخواستیں جمع کروا سکیں۔

ویب سائٹ پر نادرا کے ملک گیر اور بیرونِ ملک مراکز کے علاوہ موبائل رجسٹریشن وینز کے مقامات کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کو تیز تر بنانے کے حکومتی عزم کا حصہ ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -