-Advertisement-

پاکستان میں پیٹرول پر 32 فیصد اور ڈیزل پر 21 فیصد ٹیکس عائد، تفصیلات جاری

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت پر مبنی اشتہاری ٹولز کی بدولت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حصص میں 16 فیصد اضافہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ کے حصص کی قیمتوں میں جمعہ کے روز پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران سولہ...
-Advertisement-

اسلام آباد میں وزارت توانائی کے ذرائع نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ٹیکسوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ حالیہ نظرثانی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 32 فیصد تک ٹیکس اور لیویز شامل ہیں۔ ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 129 روپے 72 پیسے ٹیکس لاگو ہیں، جن میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 103 روپے 50 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔

ڈیزل کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس کی قیمت کا 21 فیصد حصہ ٹیکسوں پر مشتمل ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل پر کل ٹیکسوں کی مالیت 82 روپے 81 پیسے ہے۔ اس میں 51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 28 روپے 69 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔

وزارت توانائی کی جانب سے فراہم کردہ یہ تفصیلات ملکی سطح پر ایندھن کی قیمتوں کے ڈھانچے میں شامل بھاری ٹیکسوں اور لیویز کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا تھا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -