-Advertisement-

حکومت آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، عطا اللہ تارڑ

تازہ ترین

نفرت اور تشدد کے خاتمے کے لیے قومی مکالمہ ناگزیر ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال میں پانچ اور چھ مئی...
-Advertisement-

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ملک میں آزاد، ذمہ دار اور متحرک میڈیا کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا روایتی میڈیا طویل عرصے سے عوامی اعتماد اور جمہوری اقدار کا ایک مضبوط ستون رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران میڈیا نے ذمہ دارانہ اور محب وطن کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو توازن اور وضاحت کے ساتھ حقائق سے آگاہ کیا۔

عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ قومی میڈیا بتدریج جدید آلات اور عالمی رابطوں سے ہم آہنگ ہو رہا ہے، جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کا مثبت تشخص اور حقیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت میڈیا کی آزادی اور ذمہ داری کے اصولوں پر کاربند ہے اور پاکستان میں میڈیا کے روشن مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا بیانیہ تشکیل دینے میں میڈیا کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -