-Advertisement-

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: امریکا کو اپنے غیر ضروری مطالبات ترک کرنا ہوں گے، ایرانی ترجمان

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات کی آبنائے ہرمز میں ADNOC کے جہازوں پر ایرانی ڈرون حملے کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات نے پیر کے روز آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے تجارتی جہازوں...
-Advertisement-

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری دو ماہ طویل تنازع کے خاتمے کے لیے امریکہ کو اپنے مطالبات میں کمی لانا ہوگی۔

پیر کے روز سرکاری ٹیلی وژن پر جاری بیان میں ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی اس وقت سب سے بڑی ترجیح خطے میں جاری جنگ کا فوری خاتمہ ہے۔

اسماعیل بقائی نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاکرات کے دوران حقیقت پسندانہ رویہ اپنائے اور اپنے غیر ضروری مطالبات سے دستبردار ہو۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ مرحلے پر ہماری اولین توجہ جنگ بندی ہے، لہذا فریقِ مخالف کو چاہیے کہ وہ ایران کے حوالے سے اپنے غیر منطقی مطالبات ترک کر کے ایک معقول لائحہ عمل اختیار کرے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -