-Advertisement-

اوکلاہوما سٹی کے قریب جھیل پر فائرنگ، 10 افراد زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز سے امریکی جنگی جہاز کو واپس موڑنے کا دعویٰ، امریکا کی تردید

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز اس کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی...
-Advertisement-

اوکلاہوما سٹی کے قریب واقع آرکیڈیا جھیل پر منعقدہ ایک پارٹی کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایڈمنڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ رات نو بجے کے فوراً بعد پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 10 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق کئی متاثرین خود بھی طبی امداد کے حصول کے لیے ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔

واقعے کے بعد سے تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ مشرقی ایڈمنڈ میں واقع یہ جھیل سیاحتی سرگرمیوں، ماہی گیری، کیمپنگ اور پکنک کے لیے مقامی آبادی میں انتہائی مقبول مقام سمجھی جاتی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -