-Advertisement-

کراچی میں شدید گرمی کا راج، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

تازہ ترین

کیریبین سمندر میں امریکی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کشتی پر حملہ، 2 افراد ہلاک

امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ کے شبے میں ایک کشتی پر حملہ کیا ہے جس...
-Advertisement-

کراچی آج منگل کے روز شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں رہا جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری ہواؤں کا سلسلہ بند ہونے اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ مستقبل قریب میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 7 مئی سے سندھ میں ایک اور ہیٹ ویو کا آغاز متوقع ہے جس کے اثرات 13 مئی کے بعد کراچی میں بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں اور درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، باہر کے کھانے سے پرہیز کریں اور پانی ابال کر پینے کو یقینی بنائیں تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ غیر معیاری خوراک اور مشروبات کا استعمال پیٹ کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے جبکہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت مختلف انفیکشنز کے خطرات میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔ شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ہلکے رنگ کے اور کھلے کپڑے پہننے اور گھر سے باہر نکلتے وقت سر ڈھانپنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -