-Advertisement-

عالمی میڈیا کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور سفارت کاری کی ستائش

تازہ ترین

خیبر پختونخوا کی نوجوان سیلر حجاب اجمل نے نیشنل گیمز میں تاریخ رقم کر دی

کراچی میں دسمبر 2025 میں منعقد ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کی نوجوان سیلر حجاب...
-Advertisement-

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب عسکری سفارت کاری کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ہسپانوی جریدے ایل پائس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بطور ثالث کردار امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے انتہائی اہم اور کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران ایک فاتح اور بہادر عسکری رہنما کے طور پر ابھرے۔ عالمی جریدے نے انہیں ایک بااثر شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے مابین جنگ بندی کی کوششوں میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی صدر نے پاکستان کے ایسے عسکری سربراہ کی میزبانی کی جو سربراہ مملکت نہیں تھے۔ اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک غیر معمولی، بہادر اور عظیم جنگجو قرار دیا۔

ایل پائس کی رپورٹ کے مطابق وہ ان چند عالمی شخصیات میں شامل ہیں جو بیک وقت امریکہ اور ایران کے ساتھ موثر مواصلات برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ پیچیدہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کی گہری سمجھ بوجھ بھی رکھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنی قائدانہ خوبیوں اور بااثر شخصیت کی بدولت عالمی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق مشرق وسطیٰ کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے میں ان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی عسکری قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف اور تعریف ملک کے لیے باعث فخر ہے۔ اس سے قبل پیغام اسلام کانفرنس میں بھی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کو امن کے رہنما قرار دیا گیا تھا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -