-Advertisement-

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

تازہ ترین

صدر اور وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان...
-Advertisement-

خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر دو کامیاب آپریشنز کے دوران کالعدم فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے چار دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔ ایک اور کارروائی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشت گرد خطے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ باقی ماندہ دہشت گرد کا خاتمہ کیا جا سکے۔

فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت عزم استحکام کے وژن کے مطابق کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کو مکمل ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -