-Advertisement-

صدر اور وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

تازہ ترین

مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی...
-Advertisement-

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جنہیں مبینہ طور پر بھارت کی معاونت حاصل تھی۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب آپریشنز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست کے پختہ عزم کا عکاس ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان ایک متحد اور پرعزم قوم ہے جو دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

صدر اور وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں دیرپا امن کے قیام اور دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے مسلسل کوششوں اور قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ حکومتی قیادت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -