-Advertisement-

راول ڈیم کے پانی کو آلودگی سے بچانے کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا فیصلہ

تازہ ترین

چینی تجارتی وفد کا دورہ ایف پی سی سی آئی: دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور مشترکہ سرمایہ کاری پر اتفاق

کراچی میں چین کے تجارتی اور صنعتی وفد نے فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا ہے جس میں 50 سے...
-Advertisement-

اسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت کے ماحولیاتی تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کی۔ اجلاس میں راول ڈیم میں گرنے والے گندے پانی کے نکاس کو روکنے کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی منظوری دی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ان پلانٹس کے قیام سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ممکن ہوگا۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ اسلام آباد سے قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کلین اپ کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک پر کام کو 30 جون تک مکمل کرنے کی سخت ہدایت جاری کی گئی۔

کیپٹل پولیس کالج کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے تحت زیر تربیت اہلکاروں کے لیے نئی بیرکیں، کلاس رومز اور میس تعمیر کیے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 11 نئے پولیس اسٹیشنز پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ تین بین الاقوامی کمپنیوں نے ڈیزائن جمع کروا دیے ہیں جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا آغاز جون کے آخری ہفتے میں کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -