-Advertisement-

ایرانی کشیدگی کے دوران نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ، صدر سے ملاقات

تازہ ترین

پیٹر جیکسن کی ‘ٹن ٹن’ کے ساتھ ایڈونچر فلموں کی دنیا میں واپسی

عالمی شہرت یافتہ فلم ساز پیٹر جیکسن نے کانز فلم فیسٹیول کے دوران ایک ماسٹر کلاس میں شرکت کرتے...
-Advertisement-

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے آپریشن لائنز رور کے دوران اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

یہ اعلان امریکی سفیر برائے اسرائیل مائیک ہکابی کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کو اپنے آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام اور انہیں چلانے والا عملہ فراہم کیا تھا۔

نیتن یاہو کے دفتر نے امریکی سفیر کے بیان کی براہ راست تصدیق تو نہیں کی تاہم اس دورے کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔

فروری کے آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد شروع ہونے والی اس جنگ میں ایران نے دیگر ممالک کی نسبت متحدہ عرب امارات کو زیادہ ہدف بنایا۔ گزشتہ ماہ جنگ بندی کے باوجود متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کی طرف سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔

یاد رہے کہ تیل سے مالا مال متحدہ عرب امارات خطے میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور ان چند عرب ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 2020 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت کے دوران ابراہیمی معاہدوں پر دستخط کر کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -