-Advertisement-

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس کے سابق افسر اسکاٹ ریٹر نے علاقائی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کی بھرپور تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تناؤ کے حل کے لیے اسلام آباد کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

ایکسپریس 24/7 کے پروگرام فل فریم میں سینئر اینکر پرسن فہد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹ ریٹر نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اس بحران کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے معاملات کو درست سمت میں لایا جا سکتا ہے۔

اسکاٹ ریٹر نے پاکستان کی قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ان کی ثالثی کی کوششوں کا اعتراف کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی نوبل امن انعام کا حقدار ہے تو وہ پاکستانی قیادت ہے جس نے اس اہم معاملے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

نوے کی دہائی میں عراق میں اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے معائنہ کار کے طور پر خدمات انجام دینے والے اسکاٹ ریٹر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازع کے بعد پاکستان کی سیاسی اور معاشی طور پر مکمل حمایت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں عالمی امن کے لیے ناگزیر ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -