واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائچی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی جس میں ایران کے ساتھ جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر جاپان کی جانب سے فعال کردار ادا کرنے کو سراہا۔ انہوں نے نیٹو اتحادیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جاپان نے نیٹو ممالک کی نسبت امریکہ اور اسرائیل کی مہم کے لیے زیادہ مضبوط حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ امریکہ کو کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ دیگر ممالک کا صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنا مناسب ہے۔ انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ جاپان کے قریبی تعلقات کو اس معاملے میں اہم قرار دیا۔
ملاقات سے قبل جاپان نے یورپی ممالک کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں توانائی کی منڈیوں میں استحکام لانے اور آبنائے ہرمز میں محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائچی نے کہا کہ انہوں نے عالمی توانائی کی منڈیوں میں بہتری کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کشیدگی عالمی معیشت کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔
توانائی کی ضروریات کے لیے خلیجی ممالک کے تیل پر انحصار کرنے والا ملک جاپان تاحال فوجی امداد کا وعدہ کرنے سے گریزاں ہے تاہم وہ اپنے آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے ممکنہ اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ امریکی حکام نے تجویز دی ہے کہ ٹوکیو بحری صلاحیتوں اور تیل کے ذخائر جاری کر کے مارکیٹ پر دباؤ کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے مابین طویل المدتی اتحاد کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں بس اڈوں، تجارتی مراکز اور بازاروں…
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے وسطی…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائچی کے ساتھ ملاقات…
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی صبح وسطی ایران کی فضائی…
ایران میں حکام نے جنوری کے دوران مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے…
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے…