وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اس گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ملائیشیا کے ہم منصب، وہاں کی حکومت اور عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے بھی خیرسگالی کے جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا۔
دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے امن اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی اور ایران اور خلی خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا۔ فریقین نے اس ضمن میں امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات میں موجود مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر اور وہاں کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جس کا صدر الہام علیوف نے خیرسگالی کے ساتھ جواب دیا۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ایران اور خلی خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشکل وقت میں آذربائیجان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔
امریکی انتظامیہ نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے خلیج فارس میں واقع جزیرہ خارک…
وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے ہم منصب طارق رحمان کے ساتھ ٹیلی…
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف بوسٹن کی وفاقی…
وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے…
واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی پینٹاگون نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے…
ماسکو (شاہد گھمن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملک…