ٹوئٹر خریداری کے دوران سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے پر جیوری نے ایلون مسک کو قصوروار قرار دے دیا

ایلون مسک کو 2022 میں ٹوئٹر کی 44 ارب ڈالر میں خریداری سے قبل سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔ سان فرانسسکو کی ایک جیوری نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسک نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے ٹوئٹر کے حصص کی قیمتوں کو جان بوجھ کر متاثر کیا جس سے سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچا۔

تین روز تک جاری رہنے والی مشاورت کے بعد نو رکنی جیوری نے یہ فیصلہ سنایا۔ جیوری نے کہا کہ مسک کے دو ٹویٹس، جن میں ایک یہ بھی شامل تھا کہ ٹوئٹر کے ساتھ سودا عارضی طور پر معطل کیا جا رہا ہے، سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کا سبب بنے۔ تاہم عدالت نے انہیں فراڈ کے الزامات سے بری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرمایہ کاروں کو دھوکا دینے کے لیے کسی سازش کا سہارا نہیں لیا۔

مقدمے کی سماعت دو مارچ سے جاری تھی جو کہ ایک کلاس ایکشن مقدمہ تھا۔ جیوری نے شیئر ہولڈرز کو فی حصص تین سے آٹھ ڈالر تک ہرجانہ ادا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ایلون مسک کو اربوں ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم حتمی رقم کا تعین ابھی باقی ہے۔

مقدمے کے دوران ایلون مسک نے اپنے دفاع میں موقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر پر بوٹس اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کمپنی کی جانب سے بتائی گئی پانچ فیصد کی شرح سے کہیں زیادہ تھی۔ اسی بنیاد پر انہوں نے خریداری کے عمل سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تھی۔ اس سے قبل ٹوئٹر نے ڈیل کو یقینی بنانے کے لیے ڈیلاویئر کی عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد مسک نے اپنے پرانے معاہدے کے تحت خریداری مکمل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

اس عدالتی فیصلے پر ردعمل جاننے کے لیے میڈیا نے ایکس انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے تاہم تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ایلون مسک کی موجودہ دولت کا تخمینہ 814 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جس کا بڑا حصہ ٹیسلا کے حصص پر مشتمل ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کے جوہری ذخائر قبضے میں لینے کی حکمت عملی پر غور

واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ ایران کے جوہری مواد کو محفوظ بنانے یا اسے قبضے میں…

3 منٹس ago

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفطر مذہبی جوش و…

8 منٹس ago

وزیراعظم کا قوم کو عید کی مبارکباد، اتحاد اور مستحقین کی مدد پر زور

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالفطر 1447 ہجری کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم اور…

2 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے امریکا کی ایرانی تیل پر عارضی پابندیاں ختم

امریکی محکمہ خزانہ نے سمندر میں موجود ایرانی تیل کی خریداری کی اجازت دے دی…

3 گھنٹے ago

عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد

راولپنڈی میں مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو عید الفطر کی پرمسرت موقع پر…

4 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ مسترد

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرول…

5 گھنٹے ago