مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کا ایران کو 15 نکاتی منصوبہ پیش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور تہران کی جانب سے ایک اہم رعایت بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ ارسال کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس مجوزہ منصوبے میں ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنا، پراکسی گروپوں کی حمایت ترک کرنا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا شامل ہے۔ اسرائیلی چینل 12 کا دعویٰ ہے کہ امریکہ اس 15 نکاتی منصوبے پر بات چیت کے لیے ایک ماہ کی جنگ بندی کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب تہران نے براہ راست مذاکرات کی تردید کی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پیر کے روز ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ تاہم ایک باخبر ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے ایران کو ایک منصوبہ بھیجا ہے، لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے غیر جوہری توانائی اور آبنائے ہرمز سے متعلق ایک قیمتی رعایت دی ہے۔ اس حوالے سے ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کو مطلع کیا ہے کہ غیر جارحانہ جہاز ایرانی حکام سے رابطہ کر کے آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔

ایک جانب مذاکرات کی بازگشت ہے تو دوسری جانب خطے میں فوجی طاقت میں اضافہ بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی 50 ہزار کی موجودہ نفری میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ایلیٹ 82 ویں ایئربورن ڈویژن کے ہزاروں فوجی تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جامع تصفیے کے لیے بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستانی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور اگر یہ ممکن ہوا تو آئندہ ایک ہفتے کے اندر ملاقات ہو سکتی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

شمالی کوریا کا ایٹمی ہتھیار ترک نہ کرنے کا عزم، جوہری حیثیت کو ناقابلِ تنسیخ قرار دے دیا

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک…

33 منٹس ago

آسیہ اندرابی کو عمر قید کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی سازش ہے: مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے آسیہ اندرابی کو عمر…

38 منٹس ago

توانائی بحران: سندھ حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر موجودہ جنگی صورتحال طول پکڑتی…

2 گھنٹے ago

یوکرین پر روس کا دن دہاڑے ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

روس کی جانب سے یوکرین پر دن کی روشنی میں کیے گئے غیر معمولی ڈرون…

2 گھنٹے ago

ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج…

4 گھنٹے ago

پی ڈی سی کا بوجھ: ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ پرائس ڈفرنشل کلیمز…

4 گھنٹے ago