قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ جو پاکستانی شہری پہلے سے ویزا حاصل کیے بغیر قطر پہنچیں گے انہیں امیگریشن کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور انہیں ملک میں داخلے سے روکا بھی جا سکتا ہے۔
حکام کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل لازمی طور پر اپنا ویزا حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
سفارت خانے نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ قطری حکام کی جانب سے عائد کردہ ان شرائط کے پیش نظر شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر کا پروگرام بنانے سے قبل قطر کے متعلقہ حکام یا ویزا مراکز سے تازہ ترین صورتحال کی تصدیق کر لیں۔
پاکستانی سفارت خانے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کی معاونت کے لیے کوشاں ہیں تاہم سفری مشکلات سے بچنے کے لیے تمام ضوابط پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔
غزہ کی پٹی میں منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از…
چترال کی وادی کیلاش میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے پلاسٹک…
آسٹریلیا نے میلبورن میں کھیلے گئے دوستانہ فٹ بال میچ میں کیوراساؤ کو ایک کے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں تعاون سے انکار کرنے…
تہران نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے…