غزہ سے دو سال قبل منتقل کیے گئے شیر خوار بچے والدین سے دوبارہ مل گئے

غزہ کے الشفاء ہسپتال سے نومبر 2023 میں نکالے گئے گیارہ شیر خوار بچے طویل عرصے بعد اپنے والدین سے دوبارہ مل گئے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مشن کے تحت ان بچوں کی غزہ واپسی جنگ کے ایک انتہائی تکلیف دہ باب کا اختتام ثابت ہوئی۔ یہ بچے ان 29 قبل از وقت پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچوں میں شامل تھے جنہیں اسرائیلی فورسز کی جانب سے ہسپتال پر چھاپے کے دوران وہاں سے منتقل کیا گیا تھا۔

اس وقت لڑائی کی شدت اور سرحد بند ہونے کے باعث ان بچوں کو صرف طبی عملے کے ہمراہ مصر منتقل ہونے کی اجازت ملی تھی جبکہ ان کے والدین کو ساتھ جانے سے روک دیا گیا تھا۔ دو سال قبل جب ان بچوں کو انکیوبیٹرز میں غزہ سے مصر لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے انتہائی خطرناک سفر قرار دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ان 29 بچوں میں سے 7 مصر میں قیام کے دوران انتقال کر گئے تھے، جبکہ دیگر بچے اپنے خاندانوں کے ہمراہ غزہ سے باہر مقیم ہیں۔

پیر کے روز جب یہ بچے اپنے والدین سے دوبارہ ملے تو جذبات سے بھرپور مناظر دیکھنے میں آئے۔ سنڈس الکرد نامی خاتون نے اپنی بیٹی بستان کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ڈھائی سال تک اپنی بیٹی کو چھو بھی نہیں سکیں اور آج کا دن ان کے لیے نئی زندگی کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو دی جانے والی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گی۔ بستان کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹی ابھی اپنے والدین کو پہچاننے سے قاصر ہے لیکن انہیں امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ حالات بہتر ہوں گے۔

بستان کی کہانی انتہائی المناک ہے، اکتوبر 2023 میں بیت لاہیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ان کی ایک بہن حبیبہ سمیت خاندان کے نو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس وقت سنڈس الکرد آٹھ ماہ کی حاملہ تھیں اور ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے بستان کی جان بچائی تھی۔ اب یہ خاندان غزہ سٹی کے ایک خیمہ بستی میں رہائش پذیر ہے۔

الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کے مطابق جنگ کے دوران غزہ میں ہسپتالوں اور نوزائیدہ بچوں کے یونٹس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ میں بنیادی ادویات کی 52 فیصد جبکہ طبی سامان کی 75 فیصد کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے لیے ضروری ادویات، خصوصی فارمولا دودھ اور سانس لینے میں مدد فراہم کرنے والی ادویات کی شدید قلت برقرار ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

نیوزی لینڈ: حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والا کتا ایک ہفتے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے بازیاب

نیوزی لینڈ کے جنگلات میں ایک سو اسی فٹ بلند آبشار سے گر کر زخمی…

33 منٹس ago

وفاقی آئینی عدالت کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ‘ریلیز فورس’ کے قیام پر جواب طلب

وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مبینہ ریلیز فورس…

38 منٹس ago

پنجاب میں تعلیمی اداروں کے لیے چار روزہ ہفتہ، سندھ میں پانچ روزہ شیڈول برقرار

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے چار روزہ تعلیمی…

44 منٹس ago

ایران اور وسطی ایشیائی ممالک کے لیے تجارتی قواعد میں نرمی، تاجر برادری کا خیرمقدم

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ایران،…

1 گھنٹہ ago

یوکرین کو ڈونباس سے فوجیں فوری نکال لینی چاہیے تھیں، کریملن کا بیان

کریملن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو جنگ کے…

2 گھنٹے ago

چیک جمہوریہ نے ڈنمارک کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

چیک جمہوریہ نے پراگ میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈنمارک کو پنالٹی…

2 گھنٹے ago