ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے فلپائنی جہازوں کو محفوظ گزرگاہ کی یقین دہانی

فلپائن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے فلپائنی پرچم بردار بحری جہازوں، ایندھن اور فلپائنی ملاحوں کی محفوظ اور بلاتعطل نقل و حمل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ پیش رفت فلپائن کی سیکریٹری خارجہ تھریسا لازارو اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد سامنے آئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے توانائی کی فراہمی کے تحفظ اور ملاحوں کی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فلپائنی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے یقین دلایا ہے کہ آبنائے ہرمز سے فلپائنی جہازوں اور عملے کا گزر محفوظ اور تیز رفتار ہوگا۔

سیکریٹری خارجہ تھریسا لازارو نے اس گفتگو کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی ضروریات اور ملاحوں کے تحفظ کے لیے مثبت مفاہمت طے پا گئی ہے۔

فلپائن اپنی توانائی کی زیادہ تر ضروریات کے لیے مشرق وسطیٰ پر انحصار کرتا ہے اور خام تیل کی بڑی مقدار اسی خطے سے درآمد کی جاتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ملنے والی یہ یقین دہانیاں ملک میں تیل اور کھاد کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے میں اہم ثابت ہوں گی۔

سعودی عرب فلپائن کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کی ضمانت ملنا فلپائن کے لیے توانائی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے خدشات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ٹرمپ کا فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ پر طنزیہ جملہ، عالمی سطح پر بحث کا آغاز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں…

4 منٹس ago

کراچی میں تیز ہواؤں اور بارش کے دوران مختلف حادثات، 5 افراد جاں بحق

کراچی میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں…

9 منٹس ago

کسی بھی زمینی حملے میں دشمن کا بچنا ناممکن ہے، ایرانی آرمی چیف کی سخت تنبیہ

ایرانی فوج کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے ملک کے خلاف…

14 منٹس ago

پوپ لیو کا ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ناقد کے طور پر ظہور

ویٹیکن سٹی میں پوپ لیو کا رویہ تبدیل ہو چکا ہے اور انہوں نے عالمی…

56 منٹس ago

خیبر پختونخوا میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں دو سے چار…

1 گھنٹہ ago

ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد چین کا مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

چین نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ مطالبہ…

1 گھنٹہ ago