دنیا بھر میں توانائی کی ترسیل کے اہم ترین مرکز آبنائے ہرمز پر کنٹرول، ایران اور امریکا اسرائیل اتحاد کے درمیان جاری تنازعہ کا مرکزی اسٹریٹجک ہدف بن کر ابھرا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ تنگ آبی گزرگاہ عالمی سطح پر سمندری راستے سے منتقل ہونے والے تقریباً بیس فیصد تیل اور گیس کی ترسیل کا اہم ذریعہ ہے، جو اب ایک کلیدی اسٹریٹجک ہتھیار کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
فروری کے اواخر میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جارحیت کے آغاز کے بعد سے اس آبنائے سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس سے ایران کی علاقائی اور عالمی توانائی کے بہاؤ پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ تہران نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس راستے سے گزرنے والے جہازوں پر پابندیاں یا شرائط عائد کر سکتا ہے، جس سے بین الاقوامی تجارت اور سفارتی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت آبنائے سے گزرنے والے جہازوں کو ریگولیٹ کرنے کا ایرانی اختیار محدود ہے، جس سے جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر اور امریکی محکمہ خارجہ کے سابق سینئر عہدیدار ولی نصر کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے لیے اب آبنائے ہرمز ان کے جوہری پروگرام سے بھی زیادہ اہم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق جوہری پروگرام محض ایک علامتی حیثیت رکھتا تھا، جبکہ آبنائے ہرمز اب ایران کی بقا، ڈیٹرنس اور آمدنی کا واحد ذریعہ بن چکا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر خلیجی ممالک توانائی کی برآمدات کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ امریکی پالیسی ساز اس کشمکش میں ہیں کہ تنازعہ بڑھائے بغیر اس آبنائے کو کیسے بحال کیا جائے۔ ایرانی پارلیمانی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا راستہ ان کے لیے کھلے گا جو ایران کے نئے قوانین کی پاسداری کریں گے۔
سٹی یونیورسٹی آف لندن کے میری ٹائم لاء کے پروفیسر جیسن چو کا کہنا ہے کہ ایران کا مطالبہ محض ٹرانزٹ فیس نہیں بلکہ وفاداری کا امتحان ہے، جسے کوئی بھی تجارتی ادارہ پورا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کا طویل مدتی کنٹرول تنازعہ کے حتمی نتائج سے قطع نظر عالمی توانائی منڈیوں پر اثر و رسوخ کا توازن تبدیل کر سکتا ہے۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کیے جانے کے بعد خطے میں کشیدگی…
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری ایندھن…
امریکی خفیہ ایجنسیوں کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ اور…
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ون…
برطانیہ نے خلیجی خطے میں اپنے اور کویتی مفادات کے تحفظ کے لیے ریپڈ سینٹری…
ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن میں دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ جیسیکا پیگولا نے سخت…