ایرانی پاسداران انقلاب نے جنوب مغربی ایران میں اس علاقے کی مکمل تلاشی شروع کر دی ہے جہاں ایک امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ یہ کارروائی جمعہ کے روز ایران اور خلیجی خطے میں دو امریکی جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کے بعد شروع کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دو امریکی پائلٹس کو بچا لیا گیا ہے جبکہ تیسرے پائلٹ کی تلاش تاحال جاری ہے۔
علاقائی گورنر نے اعلان کیا ہے کہ دشمن افواج کے کسی بھی اہلکار کو پکڑنے یا ہلاک کرنے والے کو خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔ ایرانی عوام کی جانب سے طیارے مار گرائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جنگ اب حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے سے نکل کر اپنے پائلٹس کی تلاش تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ یہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ امریکی اور اسرائیلی طیاروں کو ایرانی فضائی حدود میں شدید خطرات کا سامنا ہے، حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ فضائی حدود پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پہلا طیارہ دو نشستوں والا ایف 15 ای جیٹ تھا جسے ایرانی فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ دوسرا طیارہ اے 10 وار تھوگ کویت کے اوپر گر کر تباہ ہوا، جس کا پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔ گمشدہ پائلٹ کی تلاش میں مصروف دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو بھی ایرانی فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ اپنی حدود میں واپس پہنچ گئے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عملے کے ارکان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔ گمشدہ پائلٹ کے ٹھکانے کے حوالے سے بھی کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ مسلسل سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پینٹاگون اور امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست دائر…
پاکستان نے پہلی بار ٹرانس شپمنٹ کے انتظامات کے تحت بلک اور گاڑیوں کی کارگو…
ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروو نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ روس کی…
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تصادم کے دوران اپنے…
پشاور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات عوام کی جیب پر…
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی…