تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کم عمر ترین سربراہ مقرر

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں سابق کپتان تمیم اقبال کو بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ نیشنل اسپورٹس کونسل نے اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے بعد موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا ہے۔

نیشنل اسپورٹس کونسل کے اسپورٹس ڈائریکٹر محمد امین الاسلام احسن نے ڈھاکا میں میڈیا کو بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے انتخابی عمل میں سنگین بے قاعدگیاں پائی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے کہ سابقہ بورڈ درست طریقے سے تشکیل نہیں پایا تھا اور وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آئی سی سی اس فیصلے کی تائید کرے گی۔

سینتیس سالہ تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سب سے کم عمر صدر بن گئے ہیں۔ وہ گیارہ رکنی عبوری کمیٹی کی قیادت کریں گے جس میں سابق کپتان منہاج العابدین اور معروف کرکٹر و کمنٹیٹر اطہر علی خان بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں رعنا امام، مرزا یاسر عباس، سید ابراہیم احمد، اسرافیل خسرو، تنزیل چوہدری، سلمان اصفہانی، رفیق الاسلام اور فہیم سنہا شامل ہیں۔

سابقہ بورڈ کی سربراہی امین الاسلام کر رہے تھے جن کے دور میں بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کا جواز بنا کر رواں برس بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

نئی انتظامیہ کے قیام کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اب نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس سیریز کا آغاز سترہ اپریل سے ہوگا جس میں تین ایک روزہ، تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اقوام متحدہ کے ایلچی تنازع کے پائیدار حل کے لیے ایران پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خصوصی ایلچی جین آرنالٹ ایران پہنچ گئے…

38 منٹس ago

صدر اردوان کی وزیراعظم شہباز شریف کی امن کوششوں کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا…

43 منٹس ago

جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ایران کا سعودی عرب کی آئل پائپ لائن پر حملہ

ایران اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے چند گھنٹوں بعد ہی…

48 منٹس ago

لاہور میں الیکٹرک ٹرام منصوبہ تنازعات کی نذر، کام تاحال تعطل کا شکار

لاہور کینال کے ساتھ مجوزہ الیکٹرک ٹرام منصوبہ تاحال تاخیر کا شکار ہے جس کے…

54 منٹس ago

برطانیہ میں داخلے پر پابندی کے بعد کانی ویسٹ کے اٹلی میں کنسرٹ پر تنازع کھڑا ہو گیا

امریکی ریپر کانی ویسٹ، جو اب 'یے' کے نام سے جانے جاتے ہیں، کی برطانیہ…

2 گھنٹے ago

بجلی ایک روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی، صارفین پر اضافی بوجھ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت…

2 گھنٹے ago