لبنان کی اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے پاکستان سے مدد کی اپیل

لبنان نے اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کر دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور لبنانی ہم منصب نواف سلام کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

لبنانی وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ اسلام آباد لبنان اور وہاں کے عوام پر ہونے والے حملوں کو رکوانے کے لیے اپنا سفارتی کردار ادا کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا انعقاد اسی عزم کا حصہ ہے جس کا مقصد خطے کو جنگ سے محفوظ رکھنا ہے۔

اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ایران و امریکہ کے درمیان دو ہفتہ وار جنگ بندی کروانے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ فرانسیسی صدر نے مذاکرات کی میز پر دونوں فریقین کو لانے میں پاکستان کی سفارتی کامیابی کو سراہا اور اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور امن کی بحالی پر زور دیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ایران-امریکہ جنگ بندی: جرمنی کی پاکستان کے کردار کی حمایت، وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم

اسلام آباد میں نو اپریل دو ہزار چھبیس کو جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق…

48 منٹس ago

امریکی ریپبلکنز نے ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی اختیارات محدود کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریپبلکن ارکان نے کانگریس میں حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹس…

53 منٹس ago

لندن: 3 ملین ڈالر مالیت کا فیبرج انڈا اور گھڑی چوری کرنے والا شخص قید

لندن کے ایک پب سے لاکھوں پاؤنڈ مالیت کا فیبرجے انڈا اور گھڑی چوری کرنے…

2 گھنٹے ago

لبنان اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا آغاز، جنگ بندی پر زور

لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے آغاز کی تصدیق…

2 گھنٹے ago

کراچی: طبی غفلت سے خاتون کی ہلاکت، نجی ہسپتال کو 2 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی کی ایک عدالت نے طبی غفلت کے باعث خاتون کی ہلاکت کے مقدمے میں…

2 گھنٹے ago

لبنان میں شدید بمباری کے بعد اسرائیل کی براہِ راست مذاکرات کی پیشکش

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیروت کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرنے کا…

2 گھنٹے ago