مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: سعودی عرب میں آئل ریفائنری حملے کے بعد بند

فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل اینرجیز نے تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مشرقی ساحل پر واقع ایک بڑی آئل ریفائنری کو نقصان پہنچنے کے بعد اسے بند کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ توانائی نے جمعرات کے روز مملکت کے تیل اور گیس کے تنصیبات پر متعدد حملوں کی اطلاع دی تھی۔ ان متاثرہ مقامات میں سیٹورپ ریفائنری بھی شامل ہے جو ٹوٹل اینرجیز اور سعودی آرامکو کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

ٹوٹل اینرجیز کے مطابق سات اور آٹھ اپریل کی درمیانی شب پیش آنے والے واقعات میں ریفائنری کے دو پروسیسنگ یونٹس میں سے ایک کو نقصان پہنچا۔ کمپنی نے احتیاطی تدابیر کے طور پر دونوں یونٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی وزارتِ توانائی نے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کو بتایا کہ ایران کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملوں نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے جس سے کلیدی تنصیبات پر پیداواری عمل متاثر ہوا ہے۔ ان حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

سیٹورپ ریفائنری میں سعودی آرامکو کا حصہ 62.5 فیصد جبکہ ٹوٹل اینرجیز کا 37.5 فیصد ہے۔ سنہ 2014 میں کام شروع کرنے والی یہ ریفائنری روزانہ چار لاکھ 60 ہزار بیرل خام تیل کو ریفائن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق ان حملوں میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کا پمپنگ اسٹیشن بھی نشانہ بنا، جس کے باعث روزانہ سات لاکھ بیرل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ یہ پائپ لائن عالمی منڈیوں کو تیل پہنچانے کا مرکزی راستہ سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ منیفا پروڈکشن سائٹ پر حملے سے مزید تین لاکھ بیرل یومیہ پیداوار کا نقصان ہوا ہے جس کے بعد مجموعی پیداواری صلاحیت میں چھ لاکھ بیرل یومیہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

خطے میں جاری ان حملوں اور آبنائے ہرمز کے عملی طور پر بند ہونے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کئی برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تیل کی سپلائی میں یہ خلل عالمی معیشتوں کے لیے افراطِ زر کا باعث بن سکتا ہے۔

ایران کی جانب سے یہ کارروائیاں 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے ردعمل میں کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا میں خام تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جو روزانہ تقریباً ایک کروڑ بیرل تیل پیدا کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تنگنائے ہرمز میں ایران کا ٹول ٹیکس: عالمی معیشت اور جغرافیائی سیاست کے لیے سنگین خطرات

تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹیکس عائد کرنے…

5 منٹس ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو…

10 منٹس ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، 10 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، جنگ بندی مذاکرات کی تیاریاں جاری

لبنان کے جنوبی شہر نبطیہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ریاستی سکیورٹی کے…

15 منٹس ago

تقسیمِ ہند کے آٹھ دہائیوں بعد سکھ یاتریوں کی آبائی وطن واپسی، یادیں تازہ ہو گئیں

بھارت سے سکھ یاتریوں کا ایک بڑا قافلہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا…

21 منٹس ago

اسکاٹ لینڈ: بیوی کو خودکشی پر مجبور کرنے والا شوہر 8 سال قید کی سزا کا حقدار قرار

اسکاٹ لینڈ میں ایک تاریخی عدالتی فیصلے میں چالیس سالہ لی ملن کو اپنی اہلیہ…

1 گھنٹہ ago

چینی اور تائیوانی عوام متحد ہوں گے، صدر شی جن پنگ کا تائیوانی اپوزیشن رہنما سے اظہار

بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور تائیوان کی اپوزیشن جماعت کومنتانگ کی سربراہ…

1 گھنٹہ ago