امریکی نائب صدر جے ڈی وانس پاکستان روانہ، ایران سے مذاکرات میں پیش رفت کے خواہاں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اہم مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے یہ مذاکرات کل منعقد ہوں گے۔

روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق ان مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت مثبت نتائج کی حامل ہوگی۔

امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس کے علاوہ خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ ایرانی وفد کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وفود اور ان کے ہمراہ آنے والے صحافیوں کے لیے ویزا فری سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ مذاکرات میں شریک وفود کو ریڈ زون کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون کی حدود کو زیرو پوائنٹ سے فیصل مسجد تک توسیع دے دی ہے۔

ریڈ زون میں پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس اور سفارتی انکلیو جیسی اہم سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے پاس رہے گی جبکہ رینجرز اور پولیس کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تنگنائے ہرمز میں ایران کا ٹول ٹیکس: عالمی معیشت اور جغرافیائی سیاست کے لیے سنگین خطرات

تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹیکس عائد کرنے…

6 منٹس ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو…

11 منٹس ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، 10 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، جنگ بندی مذاکرات کی تیاریاں جاری

لبنان کے جنوبی شہر نبطیہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ریاستی سکیورٹی کے…

16 منٹس ago

تقسیمِ ہند کے آٹھ دہائیوں بعد سکھ یاتریوں کی آبائی وطن واپسی، یادیں تازہ ہو گئیں

بھارت سے سکھ یاتریوں کا ایک بڑا قافلہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا…

22 منٹس ago

اسکاٹ لینڈ: بیوی کو خودکشی پر مجبور کرنے والا شوہر 8 سال قید کی سزا کا حقدار قرار

اسکاٹ لینڈ میں ایک تاریخی عدالتی فیصلے میں چالیس سالہ لی ملن کو اپنی اہلیہ…

1 گھنٹہ ago

چینی اور تائیوانی عوام متحد ہوں گے، صدر شی جن پنگ کا تائیوانی اپوزیشن رہنما سے اظہار

بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور تائیوان کی اپوزیشن جماعت کومنتانگ کی سربراہ…

1 گھنٹہ ago