افریقی چیریٹی کی شہزادہ ہیری کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر

برطانیہ کے شہزادہ ہیری کے شریک بانی کردہ افریقی ایڈز چیریٹی ادارے سینٹیبالے نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔ چیریٹی کا مؤقف ہے کہ شہزادہ ہیری اور مارک ڈائر کی جانب سے چلائی گئی میڈیا مہم کے باعث ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ لندن ہائی کورٹ میں دائر کردہ مقدمے میں شہزادہ ہیری اور مارک ڈائر کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہزادہ ہیری اور مارک ڈائر کے ترجمان نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں توہین آمیز اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بات حیران کن ہے کہ چیریٹی کے فنڈز ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی میں استعمال کیے جا رہے ہیں جنہوں نے دو دہائیوں تک اس ادارے کی تعمیر اور حمایت میں کردار ادا کیا۔

سینٹیبالے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قانونی کارروائی 24 مارچ کو شروع کی گئی۔ ادارے کا الزام ہے کہ شہزادہ ہیری اور مارک ڈائر ایک ایسی میڈیا مہم کے معمار تھے جس نے ادارے کی قیادت اور شراکت داروں کو ہدف بنایا اور آن لائن ہراسانی کو ہوا دی۔

اگست 2025 میں برطانیہ کے چیریٹی کمیشن نے اپنی انکوائری میں ادارے کے انتظامی امور میں بدانتظامی کی نشاندہی کی تھی تاہم ادارے کی چیئرپرسن سوفی چنڈوکا کے لگائے گئے دھونس اور ہراسانی کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ کمیشن نے فریقین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس عوامی تنازع نے ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

شہزادہ ہیری نے یہ چیریٹی 2006 میں اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی یاد میں قائم کی تھی جس کا مقصد لیسوتھو اور بوٹسوانا میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے شکار نوجوانوں کی مدد کرنا تھا۔ گزشتہ برس گورننس کے تنازعات کے بعد شہزادہ ہیری اور لیسوتھو کے شہزادہ سیزو نے ادارے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب چیئرپرسن سوفی چنڈوکا نے شہزادہ ہیری پر 2024 کی ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں نیٹ فلکس کے کیمرہ عملے کو لانے اور اہلیہ میگھن مارکل کی غیر متوقع شرکت پر اعتراض اٹھایا تھا۔ شہزادہ ہیری نے سینٹیبالے کا نام اپنی والدہ کے اعزاز میں رکھا تھا جس کا لیسوتھو کی زبان میں مطلب مجھے مت بھولنا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اگر امریکا مخلصانہ معاہدہ کرے تو ایران بات چیت کے لیے تیار ہے: محمد باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ماضی میں امریکہ کے…

5 منٹس ago

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین کی رہائش گاہ پر پٹرول بم سے حملہ، ملزم گرفتار

سان فرانسسکو پولیس نے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹمین کی رہائش…

11 منٹس ago

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا دورہ پاکستان، پرواز کے دوران ‘میناب 168’ کے شہداء کو خراجِ تحسین

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستان کے دورے پر روانگی کے دوران…

1 گھنٹہ ago

امریکا-ایران مذاکرات: اسلام آباد میں ریڈ زون سیل، ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مابین اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے غیر ملکی…

1 گھنٹہ ago

امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات: متضاد شرائط کے باعث تعطل کا خدشہ

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مابین انتہائی اہم مذاکرات کا آغاز ہو رہا…

1 گھنٹہ ago

آرٹیمس ٹو مشن: چاند کے گرد سفر مکمل کرنے کے بعد خلاباز بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے

ناسا کا آرٹیمس ٹو مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے اور چار رکنی…

2 گھنٹے ago