ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ماضی میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوران کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی گئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اگر واشنگٹن ایک حقیقی معاہدے کی پیشکش کرے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرے تو تہران سمجھوتے کے لیے تیار ہے۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران مذاکرات کے حوالے سے نیک نیتی رکھتا ہے لیکن امریکہ پر اعتماد کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامید توقعات کے ساتھ بات چیت کے لیے آئے ہیں تاہم کسی بھی معاہدے کی کامیابی کا انحصار ایران کے جائز حقوق کی فراہمی پر ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ہفتے کی صبح اسلام آباد پہنچا۔ وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، سیکریٹری دفاعی کونسل، گورنر اسٹیٹ بینک اور پارلیمنٹ کے متعدد ارکان سمیت اہم سیاسی، عسکری اور معاشی حکام شامل ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وفد کا استقبال نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے پاس امریکہ کے ساتھ…
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ہفتے…
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران کے…
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ…
بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور تائیوان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت…
سان فرانسسکو پولیس نے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹمین کی رہائش…