ایک نشست میں معاہدہ ممکن نہیں، کئی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے: ایران

اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پیش رفت کا انحصار امریکہ کی جانب سے سنجیدگی اور نیک نیتی کے مظاہرے پر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے کی توقع ایک ہی نشست سے نہیں کی جانی چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ترجمان نے کہا کہ پیچیدہ مسائل اور حالات کے پیش نظر فوری معاہدے کی توقع کسی کو نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران کچھ نئے موضوعات بھی زیر بحث آئے ہیں اور ایران اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد کے لیے اسلام آباد میں مصروف دن رہا۔ پاکستان کی ثالثی اور سنجیدہ کوششوں سے شروع ہونے والے مذاکرات بغیر کسی وقفے کے جاری رہے جس کے دوران فریقین کے مابین پیغامات اور مسودات کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق مذاکرات میں آبنائے ہرمز، جوہری مسائل، جنگی نقصانات کے ازالے، پابندیوں کے خاتمے اور خطے میں جنگ کے مکمل خاتمے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کئی نکات پر اتفاق رائے ہوا تاہم دو سے تین معاملات پر اختلاف کے باعث حتمی معاہدہ نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے مابین مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کبھی ختم نہیں ہوتی اور یہ قومی مفادات کے تحفظ کا ذریعہ ہے۔

اسماعیل بقائی نے مذاکرات کی میزبانی اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت پاکستان اور یہاں کے عوام کی مخلصانہ کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ سفارتی عمل کی کامیابی کا دارومدار فریق مخالف کی سنجیدگی اور ایران کے جائز حقوق کے اعتراف پر ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایران کو ٹیکس دینے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز…

28 منٹس ago

اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں فوری بحری ناکہ بندی کا حکم

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر اسلام آباد…

34 منٹس ago

لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ 18 سال سے تشنہ تکمیل ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ لیاری کو پیرس بنانے کے…

40 منٹس ago

اسلام آباد میں امریکا-ایران مذاکرات پر روسی اور ایرانی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا…

45 منٹس ago

جنوبی لبنان: والد کی تدفین کے دوران اسرائیلی حملے میں شیر خوار بچی جاں بحق

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے نے سات سالہ ایلین سعید کی زندگی کو خون…

51 منٹس ago

امریکی عوام کا ایران کے حوالے سے امریکی اہداف کے حصول پر عدم اطمینان اور تشویش کا اظہار

مذاکرات اور جنگ بندی کے باوجود، ایران کے ساتھ جاری کشیدگی امریکی عوام کے لیے…

2 گھنٹے ago