-Advertisement-

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان

تازہ ترین

ایران کے ساتھ معاہدہ قریب، ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ اسلام آباد کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے بہت قریب ہے اور...
-Advertisement-

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیش رفت لبنان کے جوزف عون اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی تفصیلی بات چیت کے بعد سامنے آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے دس روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں منگل کے روز واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے نمائندوں کے مابین چونتیس برسوں میں پہلی بار براہ راست ملاقات ہوئی جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی شرکت کی۔

صدر ٹرمپ نے ہدایت کی ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ڈین کین اس معاملے پر اسرائیل اور لبنان کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ دیرپا امن کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اب تک دنیا بھر میں نو تنازعات کے خاتمے میں کردار ادا کر چکے ہیں اور یہ ان کی دسویں کوشش ہے جسے وہ منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب خطے میں امن کی کوششوں کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران کے دورے کے موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکرات کی میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -