-Advertisement-

مارول کی نئی فلم ‘ایوینجرز: ڈومز ڈے’ میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور کرس ایونز کی واپسی

تازہ ترین

لاہور: ورثے کی بحالی کے 20 منصوبے فنڈز کی کمی اور تاخیر کا شکار

لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول کے زیر اہتمام شروع کیے گئے تاریخی ورثے کی بحالی کے بائیس منصوبے فنڈز...
-Advertisement-

ہالی وڈ کی مشہور ترین فلمی فرنچائز ایوینجرز کے مرکزی کرداروں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور کرس ایونز نے نئی فلم ایوینجرز ڈومز ڈے کی پہلی جھلک نمائش کنندگان کے سامنے پیش کر دی ہے۔ سینما کون کنونشن کے دوران جاری ہونے والے ٹریلر نے شائقین اور تھیٹر مالکان میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم 2026 کے باکس آفس پر ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔

آئرن مین کے روپ میں مقبولیت حاصل کرنے والے رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اس نئی فلم میں ولن ڈاکٹر ڈوم کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ یہ مارول اسٹوڈیوز کی پہلی ایسی پیشکش ہے جس میں ایوینجرز اور ایکس مین ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کا کہنا تھا کہ اس شاندار ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنا اور ایک نئے کردار میں واپسی ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

کیپٹن امریکہ کا کردار نبھانے والے کرس ایونز نے بھی اپنی واپسی کو غیر متوقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تب ہی واپس آتے جب کوئی ٹھوس وجہ ہوتی اور ڈومز ڈے میں اسٹیو راجرز کی ضرورت ایک اہم موڑ ہے۔ ٹریلر کے دوران دکھائے گئے مناظر میں تھور کا کردار ادا کرنے والے کرس ہیمس ورتھ کو ایک معجزے کی تلاش میں دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد اسٹیو راجرز کی جھلک نظر آتی ہے۔

مارول کی فلموں نے اب تک عالمی باکس آفس پر 33 ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا ہے جو کسی بھی فلمی سلسلے کے لیے سب سے زیادہ ہے۔ 2019 میں ریلیز ہونے والی ایوینجرز اینڈ گیم تاریخ کی دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم ہے۔

ایوینجرز ڈومز ڈے 18 دسمبر 2026 کو ریلیز کی جائے گی، اسی روز وارنر برادرز کی سائنس فکشن فلم ڈیو کا تیسرا حصہ بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ دونوں بڑی فلموں کے ایک ساتھ آنے کو باکس آفس پر ڈونز ڈے کا نام دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈزنی نے سٹار وارز سیریز کی نئی فلم دی مینڈلورین اینڈ گروگو اور موانا کے لائیو ایکشن ورژن کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو بالترتیب مئی اور جولائی میں ریلیز کیے جائیں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -