-Advertisement-

امریکا، ایران ممکنہ مذاکرات: جڑواں شہروں میں ٹرانسپورٹ سروس معطل

تازہ ترین

ملائیشیا: خوفناک آتشزدگی سے ایک ہزار مکانات خاکستر، ہزاروں افراد بے گھر

ملائیشیا کی ریاست صباح کے ساحلی علاقے سانڈاکان میں خوفناک آتشزدگی کے باعث ایک ہزار کے قریب گھر جل...
-Advertisement-

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ممکنہ طور پر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور دونوں شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ہیوی اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی میں بھی نجی، سرکاری اور مال بردار گاڑیوں کے پہیے فوری طور پر جام کر دیے گئے ہیں۔

یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد آئندہ ہفتے واشنگٹن اور تہران کے مابین مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کر سکتا ہے۔ تاہم پاکستان، امریکہ یا ایران کی جانب سے اس پیش رفت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

راولپنڈی میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے تحت سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر دس ہزار سے زائد اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چھ سو سے زائد چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں ایلیٹ کمانڈوز، اسنائپرز اور ڈولفن فورس سمیت ریپڈ رسپانس یونٹس مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سرچ اینڈ سویپ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی نگرانی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے چوبیس گھنٹے کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا آغاز اٹھائیس فروری کو ہوا تھا جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر اچانک بڑا حملہ کیا تھا۔ اس سے قبل آٹھ اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے تین روز بعد اسلام آباد میں ہی امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا۔ یہ گزشتہ ایک دہائی میں دونوں ممالک کے درمیان پہلا براہ راست رابطہ تھا جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے وفود کی قیادت کی تھی۔ ان مذاکرات میں آبنائے ہرمز، ایران کے جوہری پروگرام اور تہران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -