-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف کا جنگ بندی میں توسیع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ

تازہ ترین

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا وزیراعظم مودی کے خلاف متنازع بیان، دہشت گرد قرار دے دیا

کانگریس کے سینئر رہنما ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر...
-Advertisement-

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سفارتی کوششوں کو موقع دینے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کو خندہ پیشانی سے قبول کیا۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران فریقین تنازع کے مستقل حل کے لیے ایک جامع امن معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن اور مذاکراتی حل کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ تمام متعلقہ فریق جنگ بندی کا احترام کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں تصدیق کی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی قیادت کی جانب سے متفقہ تجاویز موصول ہونے تک حملے روکنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ان کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیے گئے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -