-Advertisement-

میامی میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس میں روس کو باضابطہ شرکت کی دعوت

تازہ ترین

بروقت اقدامات سے توانائی کے بحران کو ٹالا، مستقبل کی منصوبہ بندی میں توانائی کا تحفظ کلیدی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کی حفاظت ملکی مستقبل کے لائحہ...
-Advertisement-

امریکہ کے شہر میامی میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے لیے روس کو باضابطہ دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے۔ یہ اہم اجلاس 14 اور 15 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا جس میں عالمی اقتصادی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر پانکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوت نامے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں اعلیٰ سطحی شرکت متوقع ہے تاہم روس کی حتمی نمائندگی کا فیصلہ ایونٹ کے قریب پہنچ کر کیا جائے گا۔

امریکی حکام کے مطابق جی ٹوئنٹی اجلاس کا مرکزی ایجنڈا معاشی ترقی، مالیاتی نظام کی جدید کاری، قرضوں میں شفافیت اور ڈیجیٹل اثاثوں کی ترویج ہوگا۔ اجلاس کے دوران ادائیگیوں میں دھوکہ دہی کی روک تھام اور مالیاتی خواندگی کے فروغ جیسے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

عالمی امور کے ماہرین نے اس دعوت نامے کو موجودہ بدلتی ہوئی سیاسی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -