-Advertisement-

ایران پر امریکی ناکہ بندی عالمی سطح پر پھیل رہی ہے: امریکی وزیر دفاع

تازہ ترین

ایران پر پابندیوں میں نرمی کی بات کرنا قبل از وقت ہے، یورپی رہنما

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکہ اور ایران کے مابین جاری مذاکرات کے تناظر میں آج سے پاکستان، روس...
-Advertisement-

واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی کا دائرہ کار عالمی سطح پر وسیع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تہران کو متنبہ کیا کہ اب واشنگٹن کے ساتھ ایک بہتر معاہدہ کرنے کا موقع موجود ہے۔

ہیگسیتھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے اب کوئی بھی جہاز امریکی بحریہ کی اجازت کے بغیر دنیا میں کہیں نہیں جا سکتا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی بحریہ اب تک آبنائے ہرمز سے چونتیس جہازوں کو واپس موڑ چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے کیونکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک چھوٹے وفد کے ہمراہ آج رات اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسلام آباد ایک بار پھر مذاکرات کے لیے میزبان کا کردار ادا کرے۔ پاکستانی ثالثی ٹیم کی دونوں جانب سے رابطوں کے بعد مذاکرات کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہے جو ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں کی عکاس ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -