-Advertisement-

ایران، امریکا معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں: ترک وزیر خارجہ

تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہ پاکستان، خطے میں قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہا

اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔...
-Advertisement-

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کے آپریشن میں انقرہ کردار ادا کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ اس نوعیت کی کوششوں کو اصولی طور پر انسانی فریضہ سمجھتا ہے۔

وزیر خارجہ کے مطابق معاہدے کے بعد مختلف ممالک پر مشتمل ایک تکنیکی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو بارودی سرنگیں صاف کرنے کا کام سرانجام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان شرائط کے تحت اس مشن میں شرکت کرنے پر ترکیہ کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہاکان فیدان نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں تکنیکی ٹیموں کا یہ اتحاد کسی نئی کشیدگی کا فریق بنتا ہے تو ترکیہ اپنی پوزیشن پر نظر ثانی کرے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے اگلے دور میں حل ہو سکتے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -