-Advertisement-

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دوبارہ دورہ پاکستان متوقع

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے چین پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے ایک ہفتے طویل سرکاری دورے پر چانگشا پہنچ گئے ہیں۔ چینی حکومت...
-Advertisement-

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان کا رخ کریں گے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی اسلام آباد سے روانہ ہونے کے بعد عمان پہنچے ہیں اور روس کے دورے سے قبل وہ ایک بار پھر پاکستان آئیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وفد کا ایک حصہ تہران واپس لوٹا ہے تاکہ جنگ کے خاتمے سے متعلق معاملات پر مشاورت کی جا سکے اور ضروری ہدایات حاصل کی جا سکیں۔ یہ وفد اتوار کی شب اسلام آباد میں دوبارہ وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ شامل ہو جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ خطے میں حالیہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے بعد یہ ان کا عمان کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور باہمی اعتماد اور تعمیری تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کے مطابق تہران اور مسقط کے مابین تعلقات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران اپنے جنوبی ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور فائدہ مند تعلقات کے قیام کے لیے مخلص ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -