-Advertisement-

یوکرین جنگ کا خاتمہ: ڈونلڈ ٹرمپ کا پیوٹن اور زیلنسکی سے رابطوں کا دعویٰ

تازہ ترین

چرنوبل کی برسی پر یوکرین اور روس میں فضائی حملے، 16 افراد ہلاک

یوکرین، روس اور روسی زیر قبضہ علاقوں میں جاری شدید جھڑپوں اور حملوں کے نتیجے میں کم از کم...
-Advertisement-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ مفید بات چیت کی ہے۔

فاکس نیوز کے پروگرام دی سنڈے بریفنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین کی صورتحال پر کام کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس مسئلے کا حل جلد نکال لیا جائے گا۔

امریکی صدر نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ ان کی روسی صدر پیوٹن سے آخری بار کب بات ہوئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دونوں رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو مثبت رہی ہے تاہم انہوں نے ان رابطوں کی تاریخ بتانے سے گریز کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن اور صدر زیلنسکی کے درمیان موجود نفرت مضحکہ خیز اور غیر معمولی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جب آپ کسی تنازع کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہوں تو نفرت ایک منفی عنصر ثابت ہوتی ہے، لیکن انہیں یقین ہے کہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے سے شروع ہونے والی اس جنگ کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ تاہم اپنی دوسری مدت صدارت کے ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ تنازع تاحال جاری ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -